|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2018

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی رہنما سعیدہ بانو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سردار یار محمد رند کی قیادت میں بلوچستان بھر میں نا قابل تسخیر قوت بن چکی ہے ۔

آئندہ انتخابات میں کامیاب ہو کر صوبے سے 70سالہ محرومیوں کا خاتمہ کرینگے ملک میں دہائیوں پر محیط کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد کامخالفین بھی اعتراف کرتے ہیں ۔

کوئٹہ میں خواتین کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی لاکر صوبے کے مسائل کا حل تحریک انصاف کی قیادت کی اولین ترجیح ہے عوام نے موقع دیا تو بلوچستان میں بھی خیبر پختونخوا طرز کی تبدیلی لاکر عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرینگے ۔

تحریک انصاف میں تنگ نظری اور تعصب پر مبنی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی قیادت کا پیغام گھر گھر پہنچا کر بلوچستان میں دہائیوں پر محیط احساس محرومی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 2018ء کے انتخابات میں کامیاب ہو کر بلوچستان میں مثالی حکومت قائم کرے گی۔