|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2018

کوئٹہ :  کوئٹہ سے کراچی جانیوالی آرسی ڈی شاہراہ پر ایک ماہ کے دوران 16ٹریفک حادثات میں 24افراد جاں بحق جبکہ 56زخمی ہوئے یہ حادثات قلات ڈویژن میں آنیوالے علاقوں میں پیش آئے ۔

لیویز فورس قلات ڈویژن کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2018ء میں سکندر آباد میں دو ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوئے لسبیلہ میں 6ٹریفک حادثات5افراد جاں بحق 22زخمی ،خضدار میں ایک واقع میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے ،آوران میں ایک واقع میں ایک شخص جاں بحق ،مستونگ میں 3ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق 23زخمی ہوئے قلات میں ایک واقع پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ۔

واشک اور خاران میں بھی ایک ایک واقع پیش آیا جن میں 5افراد جاں بحق جبکہ 15افراد زخمی ہوئے واضح رہے کہ کوئٹہ سے کراچی جانیوالی آرسی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کا رونما ہونا معمول بن چکا ہے ۔

ماہرین اور ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ آرسی ڈی شاہراہ پر ڈیزل کے ٹینکر ز سے لیک ہونیوالا ڈیزل شاہراہ پر خطرناک موڑ اور ڈرائیورز کی غفلت حادثات کا سبب بنتی ہے ۔