کوئٹہ: کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہو سکا کیمیکل سے تیار ہونے والے دودھ کی سرعام فروخت سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔
اس دودھ کی تیاری میں ہندوستان سے اسمگل کیا گیا مضر صحت خشک دودھ بھی استعمال کیا جاتا ہے جس کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مختلف کمپنیوں کی جانب سے تیار ہونیوالے دودھ پر پابندی لگا دی ۔
کوئٹہ میں انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوا اڑاتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کیمیکل سے تیار ہونیوالے دودھ کی سرے عام فروخت سے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ڈاکٹروں کے مطابق شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
ان تمام لوگوں کے خلاف سخت قانونی کاررواء ہونی چاہیے جو اس گھنانے جرم میں شامل ہیں۔ کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کرے ۔ مضر صحت اشیا فروخت کرے اور قیمتی انسانی جانوں سے کھیلے۔
کیمیکل ملا دودھ کی فروخت سرے عام جاری
وقتِ اشاعت : February 12 – 2018