کوئٹہ : مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق اسپیکر میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے ،وہ لوگ جو ماضی میں ضمیر فروشی کر تے رہے آج نظریاتی بننے کے دعوے کر رہے ہیں ۔
سینیٹ انتخابات سے قبل ارکان صوبائی اسمبلی کی اہمیت بڑھ گئی ہے جو 3مارچ تک رہے گی ،یہ بات انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے قبل اراکین صوبائی اسمبلی کو بہت اہمیت اس لئے دی جارہی ہے کہ انکے ووٹ حاصل کئے جائیں مختلف امیدوار اور انکے ہمدرد ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطوں میں ہیں اور بات چیت چل رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اس بار بھی وہی ہوگا جو ماضی کے سینیٹ کے انتخابات میں ہوا ہے مگر ہم اپنے ضمیر کے مطابق اہل اور مستحق امیدوار کو ووٹ دیں گے ۔
سینیٹ انتخابات میں اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے ،جان جمالی
وقتِ اشاعت : February 12 – 2018