کوئٹہ : کوئٹہ میں بسنت قریب آتے ہی پولیس نے پتنگوں کے دکانوں کو بند کر دیئے گئے جس کے باعث بسنت کا میلہ التواء کا شکار ہو گیا ۔
پتنگ اڑانے والوں نے پولیس اور انتظامیہ کے اس رویئے کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں 16,17-18 فروری کو بسنت میلہ منعقد کیا جا رہا تھا مگر پولیس اور انتظامیہ نے بسنت میلہ کو ناکام بنانے کے لئے گودرسنگھ روڈ پر واقع پتنگوں کی دکانیں بند کر دیئے گئے جس کے باعث پتنگ اڑانے والوں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہر سال پتنگ اڑانے والے ڈوروں سے کئی لوگ زخمی ہو جا تے ہیں اس لئے پتنگ کے دکانوں کو سیل کر دیا گیا تاکہ آئندہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے ۔
کوئٹہ، پتنگ کی دکانوں پر چھاپے ،سیل کرا دیئے گئے
وقتِ اشاعت : February 16 – 2018