ڈیرہ بگٹی : سینئر صحافی نواز بگٹی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنی مثبت سوچ اور نظریات اور انسانی خدمات کی وجہ سے ظاہری طور پر مر کر بھی ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
ان جیسی شخصیات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والا لالہ صدیق بلوچ جو اپنی نڈر صحافت ،بے باک تجزیہ اور صداقت کی وجہ سے مشہور تھے،ان کو بھی بھلانا ممکن نہیں اور ہمارے درمیان ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائیگی اور ان کے خلا ء کو شاید کبھی پر نہیں کیا جا سکے۔
بالکل اسی طرح محترمہ عاصمہ جہانگیر صاحبہ جس نے اپنی ساری زندگی انسانی حقوق کے لیئے وقف کر دی تھی اور وہ اپنے اس مشن کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت رکھتی تھی ،ان کو بھی شاید صدیوں کوئی بھلا نا پائے ۔