مستونگ: ساراوان پریس کلب کے زیر اہتمام نامور دانشوروسینیئرصحافی لالاصدیق بلوچ( مرحوم)کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کااہتمام ۔
مغفرت کیلئے دعا ریفرنس میں ساروان پریس کلب کے صحافیوں ملک سلام بلوچ،سجاددہوار،عطاء اللہ بلوچ،فیصل باقی،فیض درانی،منیرشاہوانی،حافظ عبدالقادر قریشی،حاجی شیراحمد ساتکزئی،فہیم اقبال بلوچ ودیگر صحافیوں نے کہا کہ لالاصدیق بلوچ دن رات صحافتی میدان میں ملک اورصوبے کی عوام کے آواز بنے رہے، بلکہ موصوف کی زندگی بلوچستان میں صحافیوں کیلئے مشعل راہ ہے وہ ایک شفیق اورمہربان استاد تھے ۔
ساراوان پریس کلب مستونگ کے صحافی انہیں اپنا صحافتی استاد مانتے تھے لالاصدیق بلوچ کے جانے سے ہم ایک استاد سے محروم ہوگئے،اللہ پاک مرحوم کو جنت الفدوس میں اعلی درجہ عطافرمائے اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء کرے اس دوران لالاصدیق بلوچ کے ایثال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔
مستونگ پریس کلب میں صدیق بلوچ کیلئے تعزیتی ریفرنس کاانعقاد
وقتِ اشاعت : February 19 – 2018