کراچی: ڈیفنس میں بینک سے باہر نکلنے والے لڑکوں کو مسلح ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے لوٹ لیا۔
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں دن دیہاڑے مسلح کار سوار شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید رنگ کی کار میں سوار مسلح ڈاکوؤں نے بینک میں جانے والے نوجوانوں کا تعاقب کیا اور جب نوجوان شہری 10 لاکھ روپے کی رقم لے کر بینک سے نکلے تو نقاب پوش مسلح افراد نے ان سے رقم چھینی اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ ڈیفنس میں سفید کارمیں سوار مسلح ملزمان کی لوٹ مار کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اسی مقام پر سفید کار میں موجود افراد کی جانب سے ڈکیٹی اور قتل کی متعدد وارداتیں کی جاچکی ہیں، اینٹی کار لفٹنگ سیل نے ڈیفنس میں سفید رنگ کی کار کے حوالے سے الرٹ بھی جاری کررکھا تھا جب کہ ڈیفنس میں قتل ہونے والے نوجوان انتظار کو بھی سفید رنگ کی کار ہونے پر ہی روکا گیا تھا۔