کراچی: ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ نے پی آئی بی گروپ کی جانب سے کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔
ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کا کوئی اختیار نہیں،فاروق ستار گروپ نے جعلی الیکٹرول رولز پر انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، یہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں، یہ کسی گروپ کے الیکشن ہو سکتے ہیں۔
درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ پی آئی بی گروپ ایم کیو ایم پاکستان نہیں، یہ ٹیسوری گروپ یا کوئی اور ہو سکتا ہے ایم کیو ایم نہیں۔