|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2018

دالبندین : افغان مہاجر کیمپ گردی جنگ میں خسرے کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی ایک درجن سے زائد بچوں کی ہلاکت صحت کی سہولیات کافقدان علاقے میں زبر دست خوف وہراس ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق افغان مہاجر کیمپ گردی جنگ کے رہائشی قبائلی مشران حاجی گل احمد اور ولی جان نے بتایا کہ افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران 12سے زائد بچوں کی جان چلی گئی اور سینکڑوں اب بھی متاثر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے علاقے میں محکمہ صحت کی جانب سے کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی ہے، پولیو اور خسرے سے متعلق کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوتا چلا آرہا ہے ۔

علاقے میں سخت خوف وہراس پایا جارہا ہے اور گردی جنگل کے علاوہ پوستی ، چاغی اور دالبندین میں بھی یہ وباء تیزی سے پھیل رہی ہے، متاثرہ بچوں کی علاج کیلئے محکمہ صحت حکومت بلوچستان اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہوگا ۔