|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2018

کراچی: سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 ریکارڈ کی گئی۔

 بلوچستان اور سندھ کے سرحدی علاقوں سمیت کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز اوستہ محمد بلوچستان جب کہ  زیرِزمین زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔

زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ متعدد علاقوں میں مساجد سے اذان بھی دی گئیں۔ کئی مقامات پر کچے مکانات گرنے کی اطلاعات ہیں تاہم ان سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔