کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کی خواتین رہنماں شکیلہ نوید دہوار، ثانیہ ا حسن کشانی اورمنورہ سلطانہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے روا رکھے گئے نارواپالیسیوں کے سبب بلوچستان کے عوام اکیسویں صدی میں بھی تمام تر بنیادی سہولیا ت سے محروم ہیں۔
ہر دور حکمرانی میں ذاتی وگروہی مفادات کو تقویت دینے والوں نے بلوچستان کے عوام کو محرومیوں اور پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔قدرتی وسائل سے مالا مال خطے کے باسی تعلیم، صحت،پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے حصول کیلئے میلوں دور سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے زیر اہتمام کلی غریب آبادمنیر احمد روڈ پر اکبربنگلزئی کی رہائش گاہ پر منعقدہ خواتین یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونٹ کے انتخابات بھی کرائے گئے جس میں ثانیہ اکبر یونٹ سیکرٹری، فوزیہ ایوب ڈیٹی یونٹ سیکرٹری اور ثمینہ بلوچ کونسلر منتخب ہوئیں۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواتین رہنماں کا مزید کہنا تھا کہ نومنتخب عہدیدارپنی تمام تر توانائیوں کو پارٹی کی مضبوطی فعال اورمتحرک بنانے کے لئے صرف کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں خواتین کیلئے تعلیمی ادارے، تربیتی مراکز کا قیام اور روزگاری کی فراہمی سمیت صحت کے سہولیات کی فراہمی پارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میں منعقدہ پارٹی پروگرامز میں خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بلوچستان کی خواتین نے جملہ قومی حقوق ساحل ووسائل کی دفاع اور تحفظ کے لئے پارٹی کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ساتھ دینے کا تہیہ کررکھا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کی اجتماعی قومی مفادات ہمیں تمام تر چیزوں سے مقدم اور عزیز ہے اور ان کے قومی اجتماعی مسائل کو اجاگر کرنے اور حل کرنے کے لئے یہاں کے عوام سے ہماری اپیل ہے کہ وہ ہمارے تحریک میں شریک ہوکر صوبے کو جاری بحرانی کیفیت وسائل کے لوٹ کھسوٹ پر مبنی پالیسیوں سے نجات دلانے پسماندگی ، محرومیت ، محکومیت کے خاتمے کے لئے ہمارا ساتھ دیں ۔
ہم اپنے آنے والے نسلوں کی حقیقی معنوں میں ترقی، خوشحالی ، تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اور ان کے بنیادی حقوق ان کے گھروں کے دہلیز تک پہنچانے میں عملی کردار ادا کریں۔
نارواپالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان کے عوام تمام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، شکیلہ نوید
وقتِ اشاعت : February 28 – 2018