سبی: سبی کے تاریخی ،شاندار اور رنگارنگ تقریب کا آغاز گزشتہ روز روایتی جوش وجذبے کے ساتھ ہوا۔جس کے مہمان خصوصی عوامی مزاجی رکھنے والے وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو تھے ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے سائنس ٹیکنالوجی میر دوستین ڈومکی صوبائی وزیر لائیو اسٹاک ،صوبائی وزیر ماحولیات پرنس احمد علی احمدزئی ،صوبائی وزیر امور حیوانات آغاسید رضا،صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو میر عاصم کرد گیلو،وزیر بلدیات غلام دستگیر بادینی ،صوبائی وزیر سرفراز ڈومکی ،آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم ،کمشنر سبی ڈویثرن سہل الرحمن بلوچ ،ڈپٹی کمشنر سبی ذاکرناصر ، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان شہزادہ فرحت احمد زئی ،ذونل ڈائریکڑر لیویز نواب علی مری اس کے علاوہ عسکری اور انتظامی حکام قبائلی سیاسی زعماء اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر لائیواسٹاک سید رضامحمد آغا نے سپا س نامہ کی ۔ صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ بلو چستان صوبائی وزراء اور معزز مہمانوں کو خوش آمدیدکر ہتے ہوئے کہا کہ سبی کے تاریخی اور روایتی میلہ کی بنیاد 16صدی کے آخری عشرے میں میر چاکر خان رند نے رکھی تھی جس میں صوبے کے دوردارز علاقوں کے سردار اور ملک بھی شرکت کرتے تھے ۔
اس موقع پر مختلف اقوام کے باہمی جھگڑوں کا تصفیہ بھی کیا جاتے تھے آہستہ آہستہ اس میں عوام تفریحی پرگرام بھی شامل ہوتے گئے جو جدید شکل میں آپ کے سامنے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ تاریخی سبی میلہ کی پہچان بن چکا ہے سال بھر یہاں کے عوام سبی میلے کے انتظار میں ہوتے ہیں ۔اس موقع پر صوبائی سید رضامحمد رضاآغا نے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کے باہمی کوششوں سے ممکن ہوا جس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
بلوچستان کے روایتی سبی میلہ کا افتتاح
وقتِ اشاعت : March 1 – 2018