کوئٹہ: بلوچستان ایگزمینشن اینڈ اسسمنٹ کمیشن نے جماعت پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
جماعت پنجم کا نتیجہ 92اور جماعت ہشتم کا 98فیصد رہا بلوچستان ایگزمینشن اینڈ اسسمنٹ کمیشن کے چےئرمین سعد اللہ توخی نے بتایا کہ جماعت پنجم کے امتحان میں 40840 طلبہ نے حصہ لیا،37694طالب علم پاس جبکہ 1770فیل ہوئے ،نتیجہ 92فیصد رہا ، پبلک اسکول بسیمہ کے فیض احمد اور او پی ایف اسکول کوئٹہ کے نایا ب لودھی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
پبلک اسکول بسیمہ کی سلطانہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی پبلک اسکول بسیمہ کے مظفر عزیز نے تیسری پوزیشن حاصل کی انہوں نے بتایاکہ جماعت ہشتم کے امتحانات میں 33638 طلبہ نے حصہ لیا۔
33017 طلبہ پاس ہوئے نتیجہ 98فیصد رہا جماعت ہشتم میں بی آر سی لورالائی کے نواز علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی بی آر سی لورالائی کے دانیال اسلم نے دوسری پوزیشن حاصل کی بی آر سی لورالائی کے عبدالباسط اور الطاف حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
جماعت پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاگیا
وقتِ اشاعت : March 1 – 2018