|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2018

 انقرہ: شام کے شمالی علاقے عفرین میں جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شمالی علاقے عفرین میں کرد باغیوں سے جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے، ترک فوجی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ ترک فوج پر حملے کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی شام میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ترکی کے 7 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ باغیوں کی جانب سے ترک فوج کے ٹینک پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 5 ترک فوجی مارے گئے جب کہ ایک دوسرے حملے میں ترکی کے مزید 2 فوجی مارے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ترک فوج نے شام میں ’شاخ زیتون‘ کے نام سے فوجی آپریشن شروع کیا ہے، یہ کارروائی 20 جنوری کو شروع کی تھی جس پر اسے بین الاقوامی سطح پر دباؤ کا بھی سامنا ہے۔