|

وقتِ اشاعت :   March 3 – 2018

کوئٹہ +اندرون بلوچستان: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں بلوچ ثقافت کا دن جوش و خروش سے منایا گیا۔

اس حوالے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زارہ ، اساس پی کے کی جانب سے بے نظیر پارک ، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی صدر آمنہ بلوچ،زینت بلوچ کی جانب سے پریس کلب جبکہ تھرڈ آئی وژن اور ایڈ بلوچستان کی جانب سے لیاقت پارک کوئٹہ میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

جبکہ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بار روم میں تقریب منعقد ہہوئی۔ تقریبات کے دوران بلوچی لباس زیب تن کئے ہوئے نوجوانوں نے بلوچی میوزک اور ڈھول کی تھاپ پر علاقائی رقص بھی پیش کیا۔

بلوچ ثقافت ڈے کے حوالے سے منعقد ہوئی والی تقریبات میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، نوابزادحاجی لشکری رئیسانی ، سابق سینیٹر ثناء بلوچ ،سابق وفاقی وزیر و سینٹ کے الیکشن میں امیدوار میر ہمایوں کرد، ملک نصیر شاہوانی ، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد خان شاہوانی ،ملک نصیر شاہوانی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ ثقافت ڈے منانے کا مقصد قوموں میں محبت بانٹنا ہے۔

میں بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر تمام قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج کلچر ڈے کے موقع پر جشن کا سماں ہے اور تمام اقوام سے تعلق رکھنے والے افراد بلا رنگ و نسل یہ دن منارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی معدنیات اور ساحل و وسائل پر یہاں بسنے والی تمام اقوام کا برابر کا حق ہے جسے تسلیم کیا جاناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو خو ف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے اس کے خاتمے اور صوبے کی ترقی کیلئے ہم سب کو ملکرکام کرنا ہوگا۔

اندرون بلوچستان بھی بلوچ کلچر ڈے جوش وجذبے کے ساتھ منایاگیا،میجر جنرل ندیم ذکی،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی، فرنٹےئر کور کے کمانڈنٹ ارشد محمود ، ڈی آئی جی پولیس نثار خان،ڈپٹی کمشنر مجیب الرحمان قمبرانی، مےئر خضدار میجر اورنگزیب ، اسسٹنٹ کمشنر حبیب نصیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی، وائس چانسلر محمد امین اور دیگرنے بلوچی ثقافت کے عالمی دن کے موقع پر خضدار کے میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے یہاں بسنے والی اقوام کی اپنی ثقافت ہے بلوچ اپنی ثقافت اور تہذیب و تمدن کی وجہ سے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے جو قومیں اپنی ثقافت اور کلچر کو نہیں مناتی وہ قومیں دنیا میں اپنی شناخت کھودیتی ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم اپنی ثقافت اور کلچر ڈے کو مناتے ہیں ۔

اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں ہم سب کو اپنے رسم ورواج اور تہذیب و تمدن پر فخر ہے، نوشکی میں بلوچ کلچر کمیٹی ،نوشکی انتظامیہ ،نوشکی ملیشیاء مختلف ادبی تنظیموں اور پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

نوشکی انتظامیہ اور نوشکی ملیشیاء کی جانب سے نوشکی فٹبال اسٹیڈیم میں خواتین کے لیے ثقافتی میلے کا اہتمام کیا

اسموقع پر خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے بلوچ کلچرسے متعلق بہت سے اسٹالز لاگا کر شرکاء کو محضوظ کیا جبکہ بلوچ کلچرکمیٹی کے زیراہتمام ،بلوچی پٹ و پول لبزانکی ،پام ادبی مجلس ،اوتان کلچر کمیٹی اورپرائیویٹ سکولزکی جانب سے نوشکی بازار سے چیف آف رخشان پرنس عبدالقادررخشانی کی قیادت میں ثقافتی ریلی نکالی گئی۔

اور جبکہ ڈسٹرکٹ چیرمین میر اورنگ زیب جمالدینی کے قیادت میں بھی ثقافتی ریلی نکالی گئی جسمیں نوجوانوں اور بزرگوں نے بلوچی لباس ،دستار اور پازوار زیب تن کرکے کلچرڈے کی پروگرام میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہوئے اور بابائے نوشکی کرکٹ اسٹیڈیم میں کلچرڈے کی موقع پربلوچی ڈھول چھاپ،بلوچی دیوان ،بلوچ ثقافت سے متعلق خاکے پیش کیے گئے۔

اسموقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ اظہرعلی شیراز،ڈپٹی کمشنر ظفرعلی محمدشہی،ڈسٹرکٹ چیرمین میراورنگزیب جمالدینی،کامریڈجمیل بلوچ،پرنس قادرجمالدینی،ڈاکٹرعالم عجیب،واجہ لطیف الملک بلوچ،سمیع بلوچ نے کہاکہ بلوچ قوم کی ثقافت ،تہذیب و تمدن دنیاکی قدیم ترین ثقافتوں میں سے ایک ہیں بلوچ قوم نے مشکلات کے باوجود بھی اپنی زبان ،کلچرکوزندہ رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچ ایک بہادراورغیرت مند قوم ہیں ہمسائیہ ،اقلیتوں اورکمزوروں پر بلوچ کھبی بھی حملہ آورنہیں ہوئے بلکہ کمزوروں کی مددکرنا بلوچ ثقافت کااہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان اورخاص کرنوشکی میں امن وامان قیام مقامی قبائل اور بلوچ قوم کی مرحون منت ہیں اور یہاں کے عوام امن دشمنوں کی عزائم کو کھبی کامیاب نہیں ہونے دینگے عوام کوبنیادی سہولیات اورضروریات کی فراہمی ریاست کی زمہ داری ہیں۔

اس سلسلے میں کوئی کمزوری برداشت نہیں کی جائیگی،پنجگور میں 2 مارچ کو بلوچ کلچرل ڈے کی مناسبت سے تقریب مرکزی فٹبال گروانڈ پنجگور میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمیشنر پنجگور محمد نعیم گچکی تھے

ضلع بھر سے شہریوں نے بلوچی پگڑی اور سواس کے ساتھ شرکت کرکے ثقافتی دن منایا ،تقریب میں بلوچ دوچاپی بلوچی گیت نازو تلازوں بلوچ دونلی سروز شعر وشاعری سمیت بلوچ ثقافت سے وابستہ ایٹمز پیش کیا گیا اور اسٹال لگایا گیا ڈپٹی کمشنر پنجگور محمد نعیم گچکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ثقافتی دن ایک مبارک دن ہے ۔


جس میں بلوچ اپنی دنیا کو ثابت کررہے ہیں کہ بلوچ ایک پرامن مہرومحبت رکھنے والی قوم ہے ،بلوچستان بھر کی طرح چمن میں بھی بلوچستان کلچر ڈے اہتمام کے ساتھ بنا یاگیا اس حوالے سے ایف سی ہیڈ کوارٹر چمن سکاؤٹ میں تقریب ہوئی اس تقریب میں قبائلی عمائدین ،پاک فوج و ایف سی کے اعلیٰ حکام ، ضلعی انتظامیہ اور مختلف مکاتب فکر کے لوگ شامل تھے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں بلوچستان کے کلچر کے حوالے سے مختلف سٹال بھی سجائے گئے تھے۔

اور بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوں بھی پیش کئے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں بلوچستان کلچر ڈے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران ، ایف سی چمن سکاؤٹ کے کمانڈنٹ کرنل عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون اور بلوچ اقوام نے پاکستان کیلئے بے تحاشاء قربانیاں دے ہے جسے ہم مدتوں تک یاد رکھیں گے دونوں قومیں محب وطن اور پاکستان سے پیار کرنے والے ہے کلچر ڈے بنانے کا مقصد ہے۔

کہ دونوں قوموں کے کلچر کو اجاگر کیا جاسکیں نئے نسل بھی اپنے کلچر کو یاد رکھیں اور اپنے ثقافت کو زندہ کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں قبائلی رہنما نصیر احمد باچا خان اور دیگر قبائلی عمائدین نے بھی خطاب کیا۔

،ڈھاڈر میں بھی بلوچی ثقافتی دن بھر پور جوش جزبے کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں مختلف تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا اور ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت وڈیرہ علی احمد رند نے کی جس میں کثیر تعداد میں بلوچ پیر ورنا نے ثقافتی دستار اور بلوچی لباس،واسکٹ زیب تن کرتے ہوئے روایتی تلوار ہاتھوں میں اٹھائے رندعلی تک مارچ کیا اور ڈھول کی تھاپ پر بلوچی چاپ کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا بعد ازاں مقامی سماجی تنظیم ہیلپر ہینڈ ز کے زیر اہتمام سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

جس میں مختلف مقررین نے بلوچ ثقافت کے دن پر روشنی ڈالی،ملک بھر کی طرح بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں 2مارچ بلوچی ثقافت کے دن کو بلوچوں کی عید کی طرح منایا ۔بلوچی لباس زیب تن کر کے ریلی نکالی ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 2مارچ بلوچی کلچر ڈے کے حوالے سے ضلع صحبت پور کے بلوچوں کی طرف سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے بلوچی لباس زیب تن کر کے ریلی نکالی اور ڈھول کی تاپ پر رقص کیا ۔

اور اس موقع پر نجی ٹی وی چینل وش نیوز کی طرف سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں سابق صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ ،بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی ممبر میر نظیر احمد خان کھوسہ،واجہ کرم خان بلوچ،واجہ نصیر خان بلوچ، محمد حسین گولہ ،سردار علی بنگلزئی دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم اپنی ثقافت کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے جن قوموں نے اپنی ثقافت بھلا دی ہے ۔

وہ قومیں صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہیں ۔بلوچ قوام نڈر بہادراور دیندار قوم ہیں ۔انہوں نے کہا کے ہم اپنی صدیوں پرانی ثقافت کوکبھی بھی نہیں چھوڑیں گے ۔

اس موقع پر میر سلیم خان کھوسہ نے کہا کے بلوچ قوم تعلیم کو اپنا ہتھیار بنائیں اور اپنے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دے کر اپنی قوم کا نام روشن کریں اور اس جدید دور میں بلوچ قوم کی پہچان بن سکیں اور حالات واقعات کا مقابلہ تعلیم کے ذریعے کریں ۔

اور آخر میں پنڈال قوم زندہ باد بلوچستان زندہ باد کے نعروں سے کونج اُٹھا ،دالبندین میں مختلف سیاسی جماعتوں سول سو سائیٹی ہندو برادری کی جانب سے بلوچ کلچر ڈے جوش خروش کے ساتھ منایا گیا چاغی کے صدر مقام دالبندین ،چاغی ودیگر علاقوں میں بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے مختلف پارٹیز اور عوامی قبائلی ،سول سوسائٹی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی اور پروگرامز ترتیب دیئے مختلف پروگرامز میں بلوچی موسیقی ،ڈھول کی تھاپ پر رقص بلوچ چھاپ ودیگر بلوچی قدیمی اشیاء کے اسٹال لگائے گئے ۔