|

وقتِ اشاعت :   May 5 – 2024

وزیر اعظم شہباز شریف کی پیشکش کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شمولیت پر پیپلز پارٹی کو اہم  وزارتیں ملنے کا قوی امکان ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی بھی پیپلزپارٹی کو دی جائے گی، اتفاق رائے کی صورت میں بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے سی ای سی اجلاس یا پھر ممبران کونسل سے مشاورت کے بعد حکومت میں شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا، کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ بھی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ہی کیا تھا اب بھی فیصلہ سی ای سی ہی کرے گی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ کے بعد پی پی پی کو دو اور اہم آئینی عہدے گورنرز کی صورت میں مل چکے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *