کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منحرف رکن بلوچستان اسمبلی منظور احمد کاکڑ کو نااہل قرار دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 6 کوئٹہ 6 کی سیٹ خالی قرار دے دے یاد رہیں۔
کہ سابق رکن اسمبلی منظور احمد کاکڑ نے گزشتہ ماہ وزیراعلی میر قدوس بزنجو کے انتخاب میں پارٹی امیدوار کے بجائے پارٹی مخالف امیدوار کو ووٹ دیا تھا اور بعد ازاں پارٹی فیصلے کے برعکس نئی کابینہ میں بطور صوبائی وزیر ریونیو حلف اٹھایا جس کے خلاف پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیاجنہوں نے آج فیصلہ سناتے ہو منظور احمد کاکڑ کو اپنی سیٹ سے ڈی سیٹ کردیا۔
پشتونخوا میپ کے رکن اسمبلی منظور کاکڑ نا اہل قرار سیٹ خالی قرار دیدیا گیا
وقتِ اشاعت : March 3 – 2018