بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میٹرو منصوبے کی آڈٹ رپورٹ میں بھاری مالی خسارے کی نشاندہی ہوئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی میٹرو منصوبے کی آڈٹ رپورٹ میں5 ارب روپے کا نقصان سامنے آیا ہے، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شہباز شریف کی کرپشن اور کرپٹ طرز عمل کے باعث راولپنڈی میٹرو منصوبہ 5 ارب روپے کا خسارہ کرچکا ہے، اس رقم سے شوکت خانم جیسا ایک بہترین اسپتال بنایا جاسکتا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ جب بھی میٹروز اور اورنج لائن جیسے منصوبوں کی پڑتال کی جائے گی یہ راز کھلے گا کہ خسارے سے چلنے والےان منصوبوں کی تعمیر کا مقصد کمیشن کھانا اور کک بیکس سے تجوریاں بھرنا تھا۔