|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2018

سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنوینشن کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی گئی۔

خواجہ آصف سیالکوٹ میں (ن) لیگ کے ورکرز کنوینشن سے خطاب کر رہے تھے کہ ایک شخص نے اچانک پیچھے سے ان پر سیاہی پھینک دی۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ سیاہی پھینکنے والے شخص کو کسی نے بھیجا ہے اور چار پیسے دے کر مجھ پر سیاہی پھینکوائی گئی لیکن اسے چھوڑ دیں کیونکہ میری اس سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی پھینکنے سے میری سیاست کو فرق نہیں پڑتا بلکہ اب بھی ہرازوں لوگ میرے لیے دعا گو ہیں۔

خواجہ آصف کی جانب سے سیاہی پھینکنے والے شخص کو چھوڑنے کا کہنے پر کارکنوں کی جانب سے نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ احسن اقبال پر بھی ورکرز کنوینشن سے خطاب کے دوران ایک شخص نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا تھا۔