|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2018

خضدار: جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام شامی مسلمانوں پر بر بریت اور قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی مرکزی جامعہ مسجد سے برآمد ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی آزادی چوک پر جلسہ عام کی شکل اختیار کی ۔

ریلی کے شرکاء امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکا سے جمعیت علما اسلام کے ضلعی جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر شاہوانی ، جے یو آئی کے مرکزی رہنماء میر یونس عزیز زہری ،ضلعی ترجمان مولانا بشیر احمد عثمانی ،تحصیل امیر مولانا محمود الحسن قمر،تحصیل جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفار شاہوانی ،مولانا عنایت اللہ رودینی ،مولانا عبدالکریم متوکل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔

اس وحشیانہ عمل میں امریکہ براہ راست ملوث ہے امریکہ ایک بین الاقوامی دہشت گرد ہے جس نے ہمیشہ اپنی طاقت مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا افغانستان میں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کرنے کے بعد اب شام میں اپنی دہشت گردی شروع کر دی ہے جس طرح انہیں افغانستان میں نا کامی کا سامنا کرنا پڑا شام میں بھی امریکیوں کا قبرستان بن جائے گا ۔

شام میں ہونے والے مظالم کے خلاف پاکستان کو اپنی حکمت عملی واضح کر کے شام کے مسلمانوں کی مدد کے لئے واضح قدم اٹھانا چائیے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان امریکہ اور ان کے ہواریوں کے خلاف صف آرا ہونگے جلسہ عام میں متعدد قرار دادیں بھی پاس کروائی گئیں ۔