|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2018

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صرف 500ووٹ لینے والا اتنا مقدس کیسے ہو گیا کہ عمران بھی اس کی درگاہ پہ حاضری دیتا ہے اور زرداری بھی!۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کیا کہہ رہی ہے یہ کہانی؟ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ لاڈلہ صاحب سے کہیں چند دن انتظار کریں، انشاء اللہ ریڈلے کی طرح واجد ضیا صاحب خود ان کا غذات کی حقیقت بتا دیں گے۔ 

ہفتہ کو مریم نواز نے عمران خان کے ٹوئیٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ لاڈلہ صاحب سے کہیں بس چند دن انتظار کرلیں، انشاء اللہ ریڈلے کی طرح واجد ضیاء صاحب خود ان کاغذات کی حقیقت بتا دیں گے۔