|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2018

گوادر :  یوسی جنوبی کے مختلف علاقوں میں گیس کنکشن کی فراہمی کے منصوبہ کا آ غاز کر دیا گیا۔ 2000 میٹرطو یل گیس پائپ لائن سے چار محلے مستفید ہو نگے ۔ اہلیان علاقہ کا کونسلر خداداد واجو کی گیس کنکشن کی منظوری پر ان سے اظہار تشکر۔ 

تفصیلا ت کے مطابق یوسی جنوبی گوادر کے قدیم اور گنجان آبادی والے محلوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس فراہمی کے منصوبے پر کام کاآغا ز ہو چکا ہے اس منصوبے سے یوسی جنوبی کے چار محلے جس میں ملا کر یم بخش وارڑ، کہد ہ احمد وارڈ ، کمہاڈی وارڈ اور ڈھو ریہ گوادر کے مکین شامل ہیں مستفید ہونگے۔

ان علاقوں کو گیس فراہمی کے لےئے 2000میٹر طویل گیس پائپ لائن بھی بچھائی جارہی ہے عنقر یب علاقہ مکینوں کو گیس کنکشن بھی فراہم کےئے جائینگے گیس کنکشن کی فراہمی کے منصوبہ پر کام آ غاز ہونے ہر اہلیان علاقہ نے مسر ت کااظہار کیا ہے ۔

ساتھ ہی بلد یہ گوادر کے کونسلر اور بی این پی ( مینگل ) ضلعی جنرل سیکر یڑی خداداد واجو کی کا وشوں کو سر آہتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کنکشن کے منصوبے پر کام آ غاز خداداد واجو کی انتھک کوشش اور کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کے لےئے اہلیان علاقہ انکے مشکور ہیں ۔