کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ کے نام ووٹ حاصل کرنے والے آج ایک بلوچ کو چیئر مین سینٹ منتخب ہونے مبارک باد تک پیش نہ کرسکے ایسے لوگوں کا حاصل صرف ذاتی مفاد تھا جو انہوں نے حاصل کیا اور عوام کی ان سے امیدیں لاحاصل رہی بلوچستان سپوت صادق سنجرانی کو چیئر مین سینٹ منتخب ہو نے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن ‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ بلوچ کے نام پر سیاست کرتے رہے اور بلوچ کے حقوق کے دفاع کا دعویٰ ایوانوں میں آئے ان سے ہمیں یہ امید تھی کہ وہ چئیرمین سینٹ کے بلوچستان کے سپوت کوووٹ دیں گے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے ۔
ایسے لوگوں نے بلوچستان کے بیٹے کو ووٹ تو نہ دیا تاہم مبارک دینے سے کتراتے رہے ایسے لوگوں کی بلوچیت آج کہا چلی گئی جو ہمیشہ بلوچ کے نام اپنا سیاسی میدان بناتے رہے اگر ایسے لوگ آج ایوان بالا میں بیٹھنے پر شرمندہ ہے تو ایوان بالا چھوڑ کر واپس آکر بلوچستان انتخابات لڑیں ۔
انہوں نے کہا صادق سنجرانی کو چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں بلوچستان کو تاریخ میں پہلی مرتبہ چئیرمین سینٹ کی نشست دی گئی ہے اور جن سیاسی جماعتوں نے اس میں بلوچستان کا ساتھ دیا ۔
مجھ سمیت بلوچستان کا ہر باسی ان کا مشکور ہے ہم سمجھتے ہے کہ آج چئیرمین سینٹ کے انتخاب میں ذاتی مفادات کی سیاست شکست فاش سے دوچار ہو ئی ہے اور عوامی سیاست نے فتح کا جھنڈ ا لہرایا ہے۔
ایوان بالا میں بیٹھنے پر شرمندہ لوگ واپس آکر الیکشن لڑیں، سرفراز بگٹی
وقتِ اشاعت : March 13 – 2018