کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے مند میں غیر قانونی طور پر ایر ان داخل ہونے والی گاڑی پر ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مند میں ایک گاڑی میں سوار افراد غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ ایرانی فورسز کیجانب سے گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں نصیر احمد اور نیازاحمد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال کردیاگیا ۔
مند،ایرانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے دو پاکستانی زخمی
وقتِ اشاعت : March 14 – 2018