کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس نے بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرادیں تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیک ایسوسی ایشن نے دوسرے روز بھی احتجاج کاسلسلہ جاری رکھا احتجاج کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیک ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ احتجاجی ڈاکٹرز نے سول ہسپتال کوئٹہ میں کیمپ لگا کر دھرنا دیا۔
او پی ڈیز کی بندش کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مایوس ہوکر لوٹنا پڑا۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ اور ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ منظور نہ کیا گیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائیگااور اس وقت تک دھرنا دیا جائیگا ۔
جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے وزیرداخلہ اور وزیر صحت نے ہمارے ساتھ کئی وعدے کئے مگر کوئی وعدہ پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے ہسپتالو ں میں او پی ڈیز بند رہے گی ۔
ہمیں اس بات کا بھی احساس ہے کہ دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم مجبور ہیں کیونکہ ہمارے مطالبات جائز ہیں اور ہرحکومت ہم سے وعدہ کرتی ہے کہ مطالبات کئے جائیں گے لیکن مطالبات پورے نہیں کئے جاتے ہیں ۔
ڈاکٹر ز اور پیر امیڈیکس کا ہڑتال ،او پی ڈیز بند مریض رل گئے
وقتِ اشاعت : March 14 – 2018