اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ایجنسیوں کے کہنے پر آزاد سینیٹر کو چےئر مین سینیٹ بنا سکتے ہیں تو ان کے کہنے پر جھوٹ بھی بول سکتے ہیں۔
جمعیت نے مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ امیدوار کو ووٹ دئیے، ایجنسیوں کے کہنے پر اپوزیشن امیدواروں کو ووٹ نہ دینے پر ہمارے خلاف پروپیگنڈا کر کے ہمیں سزا دی جا رہی ہے ۔
گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرنے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف )کے سینیٹر نے قائد جمعیت کی ہدایت پر راجہ ظفر الحق اور محمود خان اچکزئی کے ووٹ نہ مانگنے کے باوجود ان کے نامزد کردہ امیدوار کو ووٹ دیا چونکہ جماعت نے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا، اگر پیپلز پارٹی کا دعوی ہے کہ جے یو آئی ف نے اپوزیشن اتحاد کے امیدوار کو ووٹ دیا ہے تو تحقیق کر یں اور 11 اضافی ووٹ کس نے دئیے ؟ثبوت پیش کریں۔
جمعیت علماء اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور جمعیت کا مورال کم اور کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ایسے پروپیگنڈے کو جمعیت اپنے جوتے کی نوک پر رکھتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ووٹ کے وصول کرنے والے اور وو ٹ نہ دینے والوں کو تحقیقات کرانی چاہئے ۔
جمعیت کا کارکن پارٹی فیصلوں سے انحراف نہیں کرتا جمعیت نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری ایجنسیوں کے کہنے پر ایک آزاد سینیٹر کو چےئر مین سینیٹ منتخب کروا سکتے ہیں تو ان کے کہنے پر ہمارے خلاف جھوٹ نہیں بول سکتے ہیں ۔
گزشتہ دور میں جمعیت پیپلز پارٹی کے ساتھ رہی اس کو کسی نے الزام نہیں لگایا جمعیت کو اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ ایجنسیوں کے کہنے پر صادق سنجرانی اور سلیم مانڈی والا کو ووٹ نہیں دئیے۔
زرداری نے ایجنسیوں کے کہنے پر آزاد سینیٹر کو چیئر مین سینٹ بنایا، جے یو آئی
وقتِ اشاعت : March 15 – 2018