|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2018

گوادر :  گوادر پورٹ اتھارٹی ملازمین کا ٹوکن ہڑتال 38ویں روز میں داخل ،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما نسیم پیر بخش و دیگر کی ہڑتالی کیمپ آمد ۔

ملازمین سے اظہار یکجہتی۔ تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کے ملازمین کا اپنے چارٹر آف ڈیمانڈر کیلئے کی جانے والی ٹوکن ہڑتال 38ویں روز میں داخل ہوگئی۔ گوادر پورٹ اتھارٹی ملازمین نے دو گھنٹہ ٹوکن ہڑتال کیلئے گوادر پورٹ روڈ پر کوہ باتیل کے دامن میں احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے۔

گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما نسیم پیر بخش نے ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے پورٹ ملازمین سے اظہار یکجہتی کی ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے ملازمین کے جائز مطالبات فوری طور پر منظور کرے ۔