|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2018

قلات: زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ آغالعل جان احمدزئی نے کہا ہیکہ بلوچستان کے تمام زمینداروں نے چھ ہزارروپے کے حساب سے اپنے بلز ادا کیئے مگر کیسکو بجلی فراہم نہیں کررہی ایک لاکھ بتیس وولٹیج کی بجائے ایک لاکھ دس وولٹیج کی بجلی فراہم کررہی ہیں جو کسی کا م کا نہیں ہیں ۔

کم وولٹیج کی وجہ سے ہمارے مشنری نہیں چل رہے ہیں کیسکو زمینداروں کو سڑکوں پرنکلنے اوراحتجاج پر مجبور کر رہی ہیں وزیر آعظم اور وزیر آعلیٰ بلوچستان نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زمیندار کسان اتحاد کے جنرل سیکریٹری ملک محمد یو سف مغل عبدالحفیظ عمرانی علی محمد نیچاری حاجی عبدالواحاب اور دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے۔

زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ آغالعل جان احمدزئی نے کہا کہ کیسکو سے مزکرات کے بعد ہم نے اپنا احتجاج ختم کیا اور چھ ہزار روپے کے حساب سے تمام زمینداروں نے اپنے بلز ادا کیئے مگر اب کیسکو کے این ٹی ڈی سی کی جانب سے انتہائی کم وولٹیج کی بجلی فراہم کی جارہی ہیں او رایک لاکھ بتیس وولٹیج کی بجائے ایک لاکھ دس وولٹیج کی بجلی فراہم کی کی جارہی ہیں جو کسی کام کی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کم وولٹیج کے باعث ہماری مشینیں نہیں چل رہے ہیں اورعین فصلوں کی سیزن میں بجلی فراہم نہ کر نا ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فصلوں کا سیزن شروع ہو گیا ہیں اس عین سیزن میں اگر ہمیں بجلی نہیں دی جائے گی تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے ہیں اور ہم احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری کیسکو حکام پر عائد ہو گی انہوں نے کہا کہ وزیرآعظم شاہد خا قان عباسی اور وزیر آعلیٰ بلوچستا ن میر عبدالقدوس بزنجو سے اپیل کی ہیکہ کیسکو کی کی ظلم و زیادتیوں کا نوٹس لیں۔