چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہا ہے کہ جب تک بلاامتیاز احتساب نہیں ہوتا نظام درست نہیں ہوگا،پاکستان میں اکثر جن اور فرشتے ووٹ ڈالتے ہیں۔
اگرالیکشن انسانوں کا ہوا تو ہم سے کوئی نہیں جیت سکتا، ووٹ کی خریدوفروخت کرنیوالے غیرت مند نہیں ہیں،ملک میں پوری کی پوری صوبائی اسمبلیاں بک رہی ہیں،چارسدہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیارولی نے کہا کہ پاکستان میں اکثر جن اور فرشتے ووٹ ڈالتے ہیں،اگرالیکشن انسانوں کا ہوا تو ہم سے کوئی نہیں جیت سکتا، ووٹ دیتے وقت دیکھیں کہ پختون قوم کے حقوق کا تحفظ کون کرسکتا ہے۔
تمام پختونوں کو پختونخوا میں متحد کرکے دم لینگے،انہوں نے کہا کہ نیب والوں کو خیبرپختونخواکی کرپشن نظر نہیں آرہی،پی ٹی آئی حکومت جاتے ہی ان کیخلاف کرپشن کے کیسز بنیں گے،نوازشریف کے علاوہ بھی بہت سے لوگ ہیں جن سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے،جب تک بلاامتیاز احتساب نہیں ہوتا نظام درست نہیں ہوگا۔
میری اور میرے خاندان کی بس اتنی جائیداد ہے جتنی والد سے میراث میں ملی،پنجاب کی میٹروبس کو جنگلابس کہاآج خود پشاور میں کیا کررہے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سمیع الحق کے ساتھ وعدہ پورا کیا یا قومی وطن پارٹی سے؟حقانیہ مدرسے کواتنے پیسے کیوں دیے گئے؟حقانیہ مدرسے کو دیے گئے پیسوں سے صوبے کے تمام مدرسے بن سکتے تھے۔
پختونخوامیں دھماکے کرنے والوں کو پی ٹی آئی دفتر دینے کے لیے زور دے رہی تھی،اسفندیارولی نے کہا کہ پرامن افغانستان کے بغیرپرامن پاکستان کا تصور پاگل پن ہے،دونوں ممالک کو چاہیے کہ ملکراپنے مسائل حل کریں،ان کا کہنا تھا کہ داخلہ وخارجہ پالیسی پرازسرنو نظرثانی کی ضرورت ہے۔
ملک کی خارجہ وداخلہ پالیسی پراے پی سی بلائی جائے،انہوں نے کہا کہ سیاست سے شائستگی ختم ہوگئی ہے، ووٹ کی خریدوفروخت کرنیوالے غیرت مند نہیں ہیں،ملک میں پوری کی پوری صوبائی اسمبلیاں بک رہی ہیں، کپتان نے کہاکہ میں بکنے والوں پرفوجداری مقدمے چلاؤں گا، 4 دن بعد کہا کہ بکنے والوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ملک میں اکثر فرشتے ووٹ ڈالتے ہیں الیکشن انسانوں کا ہو تو اہم سے کوئی نہیں جیت سکتا، اسفندیار ولی

وقتِ اشاعت : March 17 – 2018