|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2018

نوکنڈی: پاک ایران سرحد ی حدود کے قریب پک آپ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ،دو افراد جان بحق سات زخمی ہوگئے ۔

لیویز زرائع کیمطابق خان محمد ولد اختر محمد اپنی زاتی گاڑی میں فیمیلی کے دیگر افراد کیساتھ تفتان سے راجے جارہا تھا کہ ایرانی سرحدی حدود کے قریب پلر 108 کے مقام پہ انکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی میں سوار نو افراد میں سے دو افراد موقع پر جان بحق باقی سات افراد زخمی ہوگئے ۔

جان بحق افراد میں حاجی غلام رسول اور خاتون فریدہ بنت باری داد جبکہ زخمیوں میں دو افراد سمیت پانچ بچے شامل ہیں جان بحق افراد کی میتیں کلی اسٹیشن تفتان پہنچا دی گئی۔