نوشکی : زمیندار ایکشن کمیٹی کی احتجاج اور مطالبہ پر ڈپٹی کمشنرنے نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکدارکو فوری طور پر احمدوال فیڈرٹو پر کام شروع کرنے کی ہدایت بجلی وولٹیج کو بھی درست کرنے کی ڈی سی کی یقین دہانی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میرمحمداعظم ماندائی ،نیشنل پارٹی کے صدر میرظاہرخان جمالدینی،بی این پی کے ضلعی آرگنائزرمیرخورشیدجمالدینی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمدوال فیڈر ٹوکے کام جو ایک سال پہلے ٹینڈر ہوچکی ہے اور ٹھیکدار کو باقاعدہ ورک آڈر جاری ہونے کے باوجود متعلقہ کام شروع نہ ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کیسکو حکام کو دو روز کی الٹی میٹم دیاتھاکہ اگرکام کاآغاز نہ کیاگیا ۔
تو زمیندار ایکشن کمیٹی اور اہلیاں احمداول آر سی ڈی شاہراہ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرینگے ڈپٹی کمشنر نوشکی ظفرعلی محمدشہی نے زمیندار ایکشن کمیٹی کی مطالبے کو جایزقرار دیتے ہوئے احمدوال فیڈر ٹو کے تعمیراتی کام میں تاخیرکا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکدار کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ فوری طور پرکام شروع کریں بصورت دیگرانکے خلاف قانونی کاروائی کیاجائیگا جسکے بعد آج نوشکی گریڈ اسٹیشن میں کام کا آغاز کردیا ۔
زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میرمحمداعظم ماندائی نے وفد کے ہمراہ کام کامعائینہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم ڈی سی نوشکی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نے تمام فیڈرمیں بجلی کی وولٹیج بہتربنانے اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے مشاورت سے تمام فیڈرز کو درست ٹائمنگ میں بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہیں۔
نوشکی زمینداروں کا کیسکو کے خلاف احتجاج
وقتِ اشاعت : March 23 – 2018