|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2018

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومتحدہ مجلس عمل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کا دن ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ یہ ملک کس مقصد کیلئے معرضِ وجود میں آیا ، پاکستان کے قیام کے بنیادی مقاصد کو سمجھنا چائیے ، پاکستان کے قیام میں لاکھوں جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔

یہ بات انہوں نے ’’این این آئی ‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ آج کے دن قرار داد مقاصد پیش کی گئی جسکا مسودہ مولانا شبیر احمد عثمانی نے پیش کرتے ہوئے ایک نئے آئین کی بنیاد رکھی ،انہوں نے کہا کہ ملک کو اس کے بنیادی مقاصد کے مطابق چلانا ضروری ہے دو قومی نظریہ کا مقصد ایک ایسی آزاد ریاست جو اسلامی اور فلاحی ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک بھارت نے ہمیں تسلیم نہیں کیا اور مختلف حربوں سے وہ پاکستان میں بدامنی پیدا کرنا چاہتا ہے تاکہ پاک چائنا اقتصادی منصوبے کو ناکام بنایا جائے لیکن اسکی یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور مجلس عمل میں شامل ۔

دوسری جماعتیں پاکستان کو اسکے بنیادی مقاصد اور ملک کو اسلامی فلاحی ریاست کے جہدوجہد کیلئے ملک بھر میں مہم شروع کی ہے،مجلس عمل کا مرکزی کنونشن اسلام آباد میں ہوگا جبکہ سکھر میں جمعیت کے زیراہتمام تاریخی جلسہ ہوگا۔