قلات: قلات میں آل بلوچستان این ٹی ایس پاس یو تھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔
گزشتہ روز آل بلوچستان این ٹی ایس پاس یوتھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی کیمپ میں فرزند بلوچ منیر احمد بلوچ مولانا محمد غنی عمرانی حافظ عبدالرزاق گل حسن عبدالستار عمرانی مولانا عبدالسلام مولوی عبداللہ اور دیگر احتجاجی کیمپ میں بیٹھے جبکہ سیاسی و مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے جانب سے اظہار یکجہتی کے لیئے احتجاجی کیمپ کا دورہ بھی جاری رہاجن میں جمعیت طلباء اسلام کے ضلعی صدر آغا فیصل شاہ نائب صدر میر خالد زہری بھی شامل تھے ۔
اس موقع پر احتجاج پر بیٹھے این ٹی ایس پاس امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام این ٹی ایس پاس امیدواروں کے مطالبات کی بھر پور ہمایت کرتی ہیں اور حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ این ٹی ایس پاس امیدواروں کو جلد ملازمتیں فراہم کریں ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سینکڑوں کی تعداد میں اساتزہ کی اسامیاں خالی ہیں اور اساتزہ کی کمی کا سامنابھی ہیں مگر حکومتی نااہلی کی وجہ سے ان خالی اسامیوں کو پر نہیں کیا جارہا ہیں انہوں نے کورکمانڈر بلوچستان وزیر آعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہیکہ این ٹی ایس پاس امیدواروں کو ملازمتیں دی جائے۔
قلات ، این ٹی ایس پاس امیدواروں کا احتجاج
وقتِ اشاعت : March 24 – 2018