|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2018

خضدار: وڈھ سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ،قتل کے بعد نعش ویرانے میں پھینک دی گئی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق وڈھ کے نواحی علاقہ سے ایک نوجوان اللہ بخش رمضان زئی مینگل کی نعش برآمد ہوئی ہے ، قتل کرنے کے بعد ان کی نعش پھینک دی گئی تھی ، جو کہ پلّی ما س وڈھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

لیویز فورس نے نعش برآمد کرکے وڈھ ہسپتال پہنچائی جہاں ان کی شناخت اللہ بخش رمضانزئی مینگل کے نام سے ہوئی ۔ لیویز نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے واقعہ کے متعلق تفتیش شروع کر دی ۔