کوئٹہ : کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کو کوئٹہ کے علاقے بروری بائی پا س اختر آباد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 23سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا پولیس نے لاش اور زخمی کو فوری طورپر بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی جاری ہے ۔
کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ، نوجوان زخمی
وقتِ اشاعت : March 25 – 2018