|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2018

خضدار:  بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کے قائد میر اسراراللہ خان زہری نے کہاہے کہ ہماری جماعت اپنے مخلص اور خدمت کے جذبے سے سرشار ورکرز اور رہنماؤں کی وجہ سے بلوچستان میں اپنی جڑیں مذید مضبوط بناتی جارہی ہے ۔

بی این پی (عوامی) نے ہمیشہ حقیقت کو عیاں کرنے میں عوام کی مدد اور رہنمائی کی اور ان کے رفیق کار بنے، یہی وجہ ہے کہ آج سیاسی رہنماؤں اور زعماء کثیر تعداد میں ہماری جماعت میں شامل ہورہی ہے ، آنے والے الیکشن میں بی این پی (عوامی) اپنے نظریاتی کارکنوں کی جدوجہد اور قوت سے مخالفین کا بھر پور انداز میں مقابلہ کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنی رہائشگاہ پربی این پی (عوامی) میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس سے قبل نیشنل پارٹی کے رہنماء و فیروز آباد سے میونسپل کارپوریشن خضدار کے ممبر عبدالحکیم مردوئی نے باقاعدہ طور پر بی این پی (عوامی) میں شمولیت اختیار کرلی ۔

اس موقع پر بی این پی (عوامی) کے سینئر رہنماء و میونسپل کارپوریشن کے ممبر سماجی شخصیت چیف یاسر بلوچ، اورعنایت جام بھی موجود تھے ۔ چیف یاسر بلوچ نے خضدار میں پارٹی کی سرگرمیوں و کارکنوں کی محنت اور آنے والے مستقبل میں پارٹی کے لئے بنتے ماحول کے حوالے سے تفصیلاً مرکزی قائد کو آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ بی این پی (عوامی) خضدار کے کارکن کافی پُرعزم دکھائی دے رہے ہیں اور آنے والے الیکشن کے لئے بھر پور تیاریوں میں مصروف عمل ہیں عوام بھی چاہتے ہیں کہ بی این پی (عوامی) ان کی نمائندگی کرے اور ان کے مسائل حل کرے ماضی میں میر اسراراللہ خان زہری کی قائدانہ صلاحیتوں دانشمندانہ اقدامات و کردار سے بے حد متاثر ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ بی این پی (عوامی) کے قائد میر اسراراللہ خان زہری ان کی نمائندگی کرے اور ان کی قیادت کرے ۔

بی این پی (عوامی) کے قائد سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے کہاکہ ہماری جماعت بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیئے جدوجہد اور جس کاز کولیکر آگے بڑھ رہی ہے ، اس سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی توانائیاں آئندہ بھی صرف کرتی رہے گی ۔

مجھے اپنے کارکنوں پر فخرحاصل ہے کہ وہ جس انداز میں محنت کررہے ہیں اور پارٹی کو فعال بنانے کے لئے ہر فور م پر آواز بلند کررہے ہیں وہ حوصلہ افزاہے ،انہوں نے کہاکہ بی این پی عوامی بلوچستان کی ایک مضبوط قوت کے حامل جماعت ہے اور بی این پی (عوامی) کی ایک تاریخ ہے جس نے عوام کے سامنے ہمیشہ حقیقت کو عیاں کیا اور اس میں عوام کی رہنمائی بھی کی آئندہ بھی بی این پی (عوامی) اپنے اس طر ہ امتیاز کو اسی طرح جاری رکھے گی ۔

انہوں نے کہاکہ میں پارٹی میں نئے آنے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور امید ہے کہ نئے شامل ہونے والے دوستوں کی وجہ سے پارٹی مذید مضبوط اور فعال ہوگی ۔