کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائر کئے گئے چار راکٹ کے گولے سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئی تا ہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جوابی کا رروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے ۔
یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ سہرانی کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر یکے بعد دیگرے چار راکٹر فائر کئے گئے جو چیک پوسٹ کے قریب میدانی میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئی تا ہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں جوابی کا رروائی پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ڈیرہ بگٹی، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ
وقتِ اشاعت : March 26 – 2018