|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2018

لاہور: وفاقی وزیر برائے سمندری امور میرحاصل خان بزنجو نے کہاہے کہ فضائی تجارت کے مقابلے میں لاگت کم ہونے کے باعث ددنیا کے متعدد ملک سمندر کے راستے تجارت کرناچاہتے ہیں ،چین گوادربندرگاہ کو اہمیت دے رہاہے کیونکہ وہ سمندر کے ذریعے دوسرے ملکوں سے تجارت چاہتاہے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بندرگاہیں اور جہازرانی کا شعبہ قومی معیشت کومزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کررہاہے۔دنیا کے متعدد ملک سمندر کے راستے تجارت کرناچاہتے ہیں کیونکہ یہ فضائی تجارت کے مقابلے میں کم لاگت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ساؤتھ ایشین کمیونی کیبل ٹرمینل سے بجلی پیدا کی جارہی ہے اور کے الیکٹرک کو فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پورٹ قاسم پر دوایل این جی ٹرمینل بھی ملک سے لوڈشیڈنگ کم کرنے میں مدد گار ثابت ہورہے ہیں۔