کراچی: شہر قائد میں گزشتہ چند روز سے شدید گرمی کی لہر نے عوام کو بے حال کردیا ہے۔
کراچی میں پچھلے چند روز سے موسم شدید گرم ہے، گز شتہ 3 روز سے جاری گرمی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی کے باوجود ہیٹ اسٹروک کا کوئی خطرہ نہیں لیکن اس کے باوجود شہری حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ دن کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریزکریں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ کریں اورسر کو کسی رومال سے ڈھانپ کر باہر نکلیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز بھی پارہ 40 ڈگری تک پہنچا تھا، شدید گرمی کے باعث شہری گزشتہ روز بھی شدید پریشان تھے جب کہ شہر میں برف اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔