کوئٹہ: آزاد سینٹرزسمیت دیگر اراکین نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرینگے۔ پریس کانفرنس میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرنے کے ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل اور عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلوں سے آگاہ کرینگے۔
بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے لئے 10 رکنی عبوری کونسل کمیٹی بنائی گئی جس میں پارٹی کی رجسٹریشن ممبر سازی سمیت اہم معاملات زیر غور آئے پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے کنونشن بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے لئے 10 رکنی عبوری کونسل کمیٹی تشکیل دی گئی اور مذکورہ کمیٹی پارٹی کی رجسٹریشن ممبر سازی سمیت دیگر اہم معاملات پر غور و خوض کرے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10رکنی عبوری کمیٹی پارٹی کی رجسٹریشن اور کنونشن بلانے کے لئے بھی تیاری کریں گے اور اس کے بعد انتخابات قریب آتے ہی پارٹی صدر جنرل سیکرٹری سمیت دیگر معاملات کو بھی طے کریں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت میں کئی سیاسی و قبائلی شخصیات نے رابطہ کیا ہے اور عنقریب شمولیتی کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔