پنجگور : پنجگور سول ہسپتال میں سیکنڈ ٹائم میں ڈاکٹر غائب روڑ حادثہ کے شکار باپ بیٹے ایک گھنٹہ تک اسٹریچر پر تڑپتے رہے لواحقین کا شدید، احتجاج صوبائی سکریٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق وائس چیرمین یونس بلوچ کے بھائی لطیف جو اپنے بیٹوں کے ہمراہ روڑ حادثے میں زخمی ہوئے تھے جہنیں بعدازان سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کے ہمراہ ایک گھنٹے تک اسٹریچرز پر درد سے کراتے رہے جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچھلے ایک گھنٹے سے مسلسل انتظار کررہے ہیں۔
اس کے باوجود کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ہے ایک گھنٹہ بعد ڈاکٹر رزاق بلوچ نے اکر زخمیوں کو چیک کیا واضح رہے اس سیکنڈ شفٹ میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ہے اسپتال میں انے والے مریض اور لواحقین مشکلات کا شکار ہیں ۔