|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2018

کوئٹہ: رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شاہدہ روف کی زیر صدارت گز شتہ روز بلوچستان اسمبلی کی کمیٹی روم میں قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وخوانداگی وغیر رسمی کوالٹی ایجوکیشن صدارتی پروگرام (CDWA)سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس منعقدہ ہوا ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمو د اور اراکین صوبائی اسمبلی عبدالکریم نوشیروانی ،حاجی محمد خان لہڑی اور سردار اسلم بزنجو اس کے علاوہ پر نسپل سیکرٹری ٹو گو رنر بلوچستان سجاداحمد بھٹہ ،ایڈ یشنل ایڈ وکیٹ جنرل بلوچستان خالد زمان ،سیکرٹری صوبائی اسمبلی شمس الدین ،ایڈ یشنل سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکٹر اور دیگر حکام بھی موجو دتھے ۔اس کے علاوہ میر چاکر خان یو نیو رسٹی سبی کے مجوزہ بل پر تفصیل عنو روخوص کیا گیا ۔

اس ہل متعلق حتمی فیصلہ آئندہ اجلاس تک مو خر کردیا گیا۔اجلا س میں متعلقہ طور پر سعازش کی گئی کہ خضدار انجینئرنگ یو نیورسٹی بل کو واپس کرتے دوبارہ متعلقہ محکمہ کو بھیجاجائے ۔