|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ افسران کے لئے عدلیہ کے جوڈیشل افسران کو لیا جائے گا جس کے لئے ملک کی تمام ہائی کورٹس کے رجسٹرار کو خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے رجسٹرار ہائی کورٹس کو الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 50 اور 51 کے تحت خطوط ارسال کئے ہیں جس میں درخواست کی ہے کہ ڈسٹرکٹ، سیشن، ایڈیشنل سیشن اور سول ججز کی فہرستیں مہیا کی جائیں۔