|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2018

کوئٹہ : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے پلان داخلہ مہم ضلع کوئٹہ کے سلسلے میں بوائز ہائی سکول سرہ غڑگئی اور بوائز ہائی سکول ہنہ میں تعلیمی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ڈی ای او زرغون ٹاؤن نصیر الدین، اے ڈی ای او رستم خان، ای ایس پی کی ٹیم کے راشد عباس سکولز کے ہیڈ ماسٹرز علاقہ معتبرین ، معززین طلباء کے والدین نے شرکت کی ۔

مقررین نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ سکولز میں زیادہ سے زیادہ طلباء داخلہ لیں ملک کی ترقی و خوشحالی نئی نسل کے تعلیم یافتہ ہونے پر منحصر ہے سکولوں میں داخلہ مہم کو کامیاب کرنے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا مشترکہ جدوجہد سے ہی معیار تعلیم کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

حکومت کی کوشش ہے کہ وہ سکولز میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور دور دراز علاقوں کے سکولز میں اساتذہ کی کمی پوری کی جائے طلباء کو قریب ترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔