قلات: وزیر آعلیٰ بلوچستان میں عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہیکہ اب بلوچستان کے فیصلے اسلام آباد لاہوار مری اور لاڈکانہ میں نہیں ہونگے بلکہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہوا کریں گے وزیر آعظم شاہد خاقان عباسی قبول کریں یا نہ کریں صادق سنجرانی چیئر مین سینٹ ہے اور رہیں گے ۔
وزیر آعظم اپنے نااہل سابق وزیر آعظم نواز شریف کو بچائیں پھر چیئر میں سینٹ کے خلاف باتیں کریں نون لیگ اور وزیر آعظم کو چیئرمین سینٹ ہضم نہیں ہو رہا ہیں ان کی کوشش ہیکہ کہ چیئر مین سینٹ کو کیسے نکال دیں مگر ہم انہیں بتا نا چاہتے ہیں اگر چیئرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد لایا گیا تو ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔
میری خواہش ہیکہ بلوچستان کے ہر شہر میں بی آر سی کیڈٹ کالج بناؤں سابق حکومت نے میر خالد لانگو کی فنڈز روک رکھی تھی ہم نے انہیں بحال کر دیا ہیں وزیر آعلیٰ نے قلات پریس کلب کے لیئے دس لاکھ روپے کا علان کیا
تقریب میں وزیرآعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر وزرا اور آفیسران و قبائلی معتبرین کو صوبائی مشیر برائے فوڈ میر ضیا لانگو نے بلوچی دستار پہنایا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خالق آباد منگچر میں تقریب سے خطاب اور قلات میں بی ایس کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کر نے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے وزیر آعلیٰ کے مشیر برائے فوڈ میر ضیاء لانگو صوبائی وزرا پرنس علی بلوچ محمدخان لہڑی میر عامر رند اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
اس موقع پر کمشنر قلات ڈویثرن محمد ہاشم خان غلزئی ڈپٹی کمشنر قلات سید زاہد شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوستین دشتی اور دیگر صوبائی و ضلعی آفیسران و قبائلی رہنماء بھی موجود تھے تقریب کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں درخواستی گروپ نے اپنے دراخواستیں وزیر آعلیٰ بلوچستان کو دینے کی کوشش کی مگر وزیر آعلیٰ تک نہیں پہنچ سکیں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرآعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پہلی مرتبہ بلوچستان ہاوئس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی سابق صدر آصف زرداری چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری خود آکر ہمارے ایک آزاد سینیٹر کو چیئرمین سینٹ بنا یاجس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر آعظم اور نون لیگ کو بلوچستان سے تعلق رکھنے واے چیئرمین سینٹ ہضم نہیں ہو رہی ہیں اور بلوچستان کے چیئرمین سینٹ کو نکالنا چاہتے ہیں مگر ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ غیر آئینی طریقے سے چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی بھر پور مخالفت کریں گے اور عدم اعتماد کی صورت میں بھر پور مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ وقت گیا جب بلوچستان کے مستقبل کے فیصلے اسلام آباد لاہور مری لاڈ کانہ میں ہوا کرتے تھے اب ہم اپنے فیصلے کوئٹہ میں بیٹھ کر کریں گے اور آنے والا وزیر آعظم بھی بلوچستان سے ہوگا انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی ایک بڑی طاقت بن کر ابھرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ترقی و خشحالی کے لیئے صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہیں اور میر ی خواہش ہیکہ صوبہ کے تمام اضلا ع میں کیڈیٹ کالچ اور بی آرسی کالجز ہو ں جس کے لیئے م یں کوشش کررہا ہوں بعد ازاں وزیر آعلیٰ بلوچستان نے ڈگری کالج قلات کے بی ایس کی طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے ۔
اس موقع پر سکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے ۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نوجوانوں کو ورغلانے یا بھڑ کانے کا دور گزر گیا صوبے میں سیکیورٹی فورسز کا فعال کردار اور عوام کے بھر پور تعاون سے امن قائم ہوگیا ہے اور آئندہ کسی کو نئی نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی ہمت نہیں ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈگری کالج قلات میں طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘
وز یر اعلیٰ نے اس مو قع پر 190 طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے و زیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نوجوان ہمار ا قیمتی سرمایہ ہیں اور حکومت انہیں تمام ضروری سہولتیں مہیا کرے گی ۔
انہو ں نے کہا کہ نئی نسل کی نصابی اور صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں کو ہر صورت جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہو ں نے اس یقین کا اظہا رکیا کہ ہمارے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ صوبے کے تمام اضلاع میں کیڈٹ کالج اور بی آرسی کالجز ہوں۔
تقریب میں صوبائی وزراء میر عامر رند ، پرنس احمد علی ، میر ضیاء لانگو ، فائق جمالی کے علاوہ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوستین دشتی ودیگر صوبائی و ضلعی آفیسران اور قبائلی عمائدین بھی موجودتھے وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر قلات پریس کلب کیلئے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا ۔