کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداددوہوگئی۔
پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہنہ اوڑک میں سیر و تفریح کے بعد واپس آنے والے ازبک باشندوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبدالولی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ محمد آصف سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمی محمد آصف بھی دوران علاج دم توڑ گیا ۔ اس طرح واردات میں جاں بحق افراد کی تعدادد و ہوگئی۔
نواں کلی میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداددوہوگئی
وقتِ اشاعت : April 2 – 2018