لاہور: سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کیس کی سماعت کرنے والا بینچ جسٹس شاہد مبین کی معذرت کے بعد تحلیل کردیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کیس کی سماعت کے لئے فل بینچ تشکیل دیا تھا تاہم فل بینچ کے جسٹس شاہد مبین ملک نے ذاتی وجوہات پر سماعت سے معذرت کرلی۔
جسٹس شاہد مبین ملک کی معذرت کے بعد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف سماعت کرنے والا فل بینچ تحلیل کردیا گیا ہے اور کیس کی سماعت 6 اپریل تل ملتوی کردی گئی ہے جب کہ کسی کی دوبارہ سماعت کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی کیس پر بنایا گیا بینچ تحلیل کیا جاچکا ہے۔