ماسکو /کوئٹہ: اوور سیز پاکستانی بلوچ اتحاد کے رہنما و سابق آزادی پسند رہنماء ڈاکٹر جمعہ خان مری نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانی بلوچ اتحاد بیرون ملک مقیم بھٹکے ہوئے بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کر نے لئے کردار ادا کریگی ۔
بھارت کی جانب سے فنڈڈ نام نہاد آزادی پسندوں کے نا موں کو جلد پوری قوم کے سامنے لایا جا ئیگا،بھٹکے ہوئے بلوچ بھائی مسلح جد وجہد ترک کر کے پا کستان اور بلوچستان کی ترقی میں کردار ادا کریں۔
یہ بات انہوں نے ماسکو میں اوور سیز پاکستانی بلوچ اتحاد نامی تنظیم کے قیام اور تعرفی اجلاس کے موقع خطاب کر تے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ تنظیم کے قیام کا مقصد معصوم اور ورغلائے گئے بلوچوں کو قومی دھارے میں واپس لانا ہے ۔
ہم بھارت کی جانب سے فنڈڈ نام نہاد آزادی پسندوں کا پردہ بلوچ قوم پر جلد فا ش کریں گے اور انکی حقیقت پوری دنیا کے سامنے لائیں گے کہ کیسے حربیار مری، براہمداغ بگٹی،مہران مری جیسے لوگ بلوچ نو جوانوں کو ورغلاء کر انہیں ایند ھن کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور خود بیرون ملک پر تعیش زندگی گزار رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی بلوچ اتحاد جلد ہی پوری دنیا میں اپنی مہم کا آغاز کریگی جس میں اہم بلوچ شخصیات نا م نہاد آزادی کی جنگ سے دستبرداری اور لاتعلقی کا اعلان کریں گی ۔
انہوں نے کہاکہ جو بلوچ بھائی بھٹک کر مسلح جنگ کی طرف چلے گئے ہیں وہ واپس آئیں اور قومی دھارے میں شمولیت کر کے ملک و قوم کی خدمت و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ،اس موقع پر شاہنواز بلوچ کو چیف کو آرڈنیٹر ،نور حبیب شاہ کو کوارڈنیٹر خیبر پختو نخواء ،سید علی کامران زیدی کو کو آرڈنیٹر سندھ،چو ہدری زاہد کو کو آرڈنیٹر پنجاب مقررکیا گیا ۔