|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2018

خضدار :  میونسپل کارپوریشن خضدار میدان جنگ بن گیا ،مزدور یونین کے دو دھڑے آپس میں لڑ پڑے ،مزاکرات کے دوران ایک دھڑے کے عہدیدار نے میئر خضدار سے بد تمیزی گالم گلوچ گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی مگر لوگوں نے اس کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔

مجھ پرحملہ کیا گیا میری گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی گئی میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد کی تصدیق و مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز میونسپل کارپوریشن خضدار اس وقت میدان جنگ بن گیا جب ملازمین کے دودھڑے اپنی مسائل کے حل کے لئے میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد سے مزاکرات کرنے اس کے آفس میں گئے۔

دونوں دھڑوں کے عہدیداران الفت اور عزیز سوز آپس میں لڑ پڑے اور ان کی بیچ بچاو کیا گیا جبکہ میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد نے خضدار پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ جمعرات کے سہ پہر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا ایک گروپ اپنے نمائندہ عزیز احمد جو کہ فائر بریگیڈ کا انچارج ہے ۔

اس کی قیادت میں مزاکرات کے لئے آئے مزاکرات کے دوران عزیز احمد نے مجھ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتے ہوئے میرے گارڈ سے اسلحہ چھننے کی بھی کوشش کی جسے نا کام بنا دیا گیا میں خود پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے کارپوریشن کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے ۔

ایس ایچ او سٹی تھانہ نے درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے متعلق تفتیش کر رہے ہیں جب کہ میونسپل کارپوریشن خضدار کے چیف آفیسر نذر خان نے بھی عزیز سوز کے خلاف حملہ کرنے کار سرکار میں مداخلت کی درخواست سٹی تھانہ میں دے دیا ہے ۔